ننکانہ صاحب ( نامہ نگار) ننکانہ صاحب ( نامہ نگار) ننکانہ صاحب اور گردونواح میں مون سون کی موسلا دھار بارش ، بارش نے ایک مرتبہ پھر میونسپل کمیٹی کی کاکردگی کے بلندو بانگ دعوئوں کا پول کھول کررکھ دیا، نکاسی آب اور بجلی کا نظام درہم برہم ہوگیاجمعہ کے روزشدید حبس اور گرمی کے بعد بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا ،ہر طرف جل تھل ایک ہوگیا نشیبی علاقے زیر آب آگئے شہر بھر کی گلیاں ، بازار اورسڑکیں پانی میں ڈوب گئیں ،ڈی سی کمپلیس میں بھی پانی داخل ہو گیا لوگوں کو آمدورفت میںشدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جبکہ لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے، گوروبازار ، بشیر بھٹی روڈ ، ہسپتال روڈ ، شورہ کوٹھی روڈ ، ہائوسنگ کالونی ، کینیڈا کالونی ، شاد باغ کالونی ، آفیسرز کالونی ، غلہ منڈی ، پرانہ ننکانہ سمیت شہر کے مختلف علاقوںکے بازار اور گلیاں ندی نالوں میں تبدیل ہوگئیں ۔ شہریوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب اور ڈپٹی کمشنر ننکانہ سے نکاسی آب کے انتظامات کو بہتر بنانے کا مطالبہ کیا ہے ۔