نوشہرہ ورکاں (نمائندہ نوائے وقت) اسسٹنٹ کمشنر محمد نوید حیدر نے مٹوبھائیکے کے گورنمنٹ گرلز اور بوائز ہائی سکولز کا وزٹ کیا دونوں سکولوں کا بورڈ کے میٹرک کے امتحان میں رزلٹ انتہائی غیر تسلی بخش رہا گورنمنٹ بوائز ہائی سکول کے کل 5 میں سے 2 طالب علم پاس ہوئے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کی کل 10 میں سے 5 طالبات پاس ہوئی ناقص رزلٹ کے ذمہ داران کا تعین کرنے کیلئے انکوائری کمیٹی بنا دی گئی اسسٹنٹ کمشنر محمد نوید حیدر نے سکول کی عمارت کی حالت، صفائی ستھرائی پینے کے صاف پانی کی فراہمی کا جائزہ لیا فرنیچر کی مرمت اور سولر سسٹم این ایس بی سے لگوانے کی ہدایت کی۔