گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)سنی اتحاد کونسل کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات الحاج مولانا محمد اکبر نقشبندی نے مرکزی جامع مسجد نور میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں افراتفری پھیلانے کی سازش کی جارہی ہے،تمام مسالک کے علماء کرام اور ذاکرین اتحاد امت کی فضا کو مضبوط کریں۔ہمیں صبر و برداشت کے درس کو عام کرکے ملک کو امن کا گہوارہ بنانا ہوگا محرم الحرام میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی ہمارے معاشرے کا حسن ہے،انہوں نے کہا کہ نواسہ رسول حضرت سیدنا امام حسین نے وقت کے جابر و ظالم حکمرانوں کے سامنے جھکنے کی بجائے شہادت کو فوقیت دی،آپ نے سیاسی مصلحتوں کو روندتے ہوئے ظالم و جابر حکمرانوں کی اطاعت سے انکار کرکے جرات و شجاعت کی اعلی مثال قائم کی،آپ نے دین کی حفاظت کیلئے سب کچھ قربان کرکے اعلی مقام حاصل کیا جو رہتی دنیا تک انسانیت کو جبر و ظلم کے خلاف جہاد کا درس دیتا رہے گا۔
ملک میں افراتفری پھیلانے کی سازش کی جارہی ہے: مولانا اکبر نقشبندی
Jul 13, 2024