شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی) سابق صوبائی وزیر اور آئی پی پی کے مرکزی ایڈیشنل جنرل سیکرٹری میاں خالد محمود نے کہا ہے کہ آئی پی پی موجودہ حکومت کا حصہ ہے اور اس نے عوام کی آواز بن کر ان کے مسائل کے حل کیلئے پارلیمان کے اندر اور باہر اپنا بھرپور کردار ادا کیا ہے وزیراعظم میاں شہباز شریف کی طرف سے بجلی کے صارفین کیلئے سبسڈی دینے کا اعلان بھی اسی سلسلہ کی ایک کڑی ہے ہم عوام کو کسی صورت بھی تنہا نہیں چھوڑیںگے تحریک انصاف ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھ کر ملک کے روشن اور خوشحال مستقبل کیلئے کردارادا کرے ۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے عظیم احمد یزدانی کی اقامت گاہ پر انہیں حج کی مبارکباد دینے کے موقع پرمیڈیا سے گفتگو کے دوران کیا اس موقع پر چودھری عمران امین ایڈووکیٹ، میاں تیمور خالد، چودھی امجد علی گادھی، میاں محمد اسحق، شہروز گجر، حاجی جمیل، عید محمد خان، نوید احمد بٹ ، سیٹھ افتخار علی سمیت دیگر موجودتھے۔ انہوںنے کہاکہ وفاقی وزیر عبدالعلیم خان اگست کے پہلے ہفتہ میں شیخوپورہ کا دورہ کریں گے جہاں وہ پارٹی ورکرز کنونشن سے خطاب کریں گے ۔