قصور (نمائندہ نوائے وقت) محکمہ ماحولیات کی ٹیم نے اسسٹنٹ کمشنر پتوکی کے ہمراہ آلودگی کا سبب بننے والی کیمیکل فیکٹری سیل کر دی۔ ڈپٹی کمشنر قصور ارشد بھٹی کے احکامات کی روشنی میں اسسٹنٹ کمشنر پتوکی حاجی امجد محمود نے محکمہ ماحولیا ت ٹیم کے ہمراہ جمبر کے علاقے روہی نالہ پر واقع نجی فیکٹری پر چھاپہ مارا محکمہ ماحولیات ٹیم اور اسسٹنٹ کمشنر پتوکی نے آلودگی کا سبب بننے والی فیکٹری کو سیل کردیا۔
آلودگی کا سبب بننے والی کیمیکل فیکٹری سیل
Jul 13, 2024