گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)ڈپٹی کمشنر طارق قریشی کا بارش کے بعد نکاسی آب کے حوالہ سے شہر بھر کا دورہ، شہر میں نکاسی آب کے نظام کو ہنگامی بنیادوں پر حل کیا جا رہا ہے اور شہر بھر کی صورتحال کو مانیٹر کرنے کیلئے ڈی سی آفس میں قائم کردہ کنٹرول روم بھی چوبیس گھنٹے کام کر رہا ہے۔ شہر کے مختلف مقامات پر واسا کی طرف سے لگائے گئے گیج میٹر کے مطابق شہر میں اوسطا 78 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ ڈپٹی کمشنر نے بارش کے بعد شہر کے مختلف مقامات کا دورہ کیا اور نکاسی آب کے کاموں کا جائزہ لیا۔ مون سون ایمرجنسی کیمپس پر سٹاف کو الرٹ رہنے اور تمام شاہراہوں سے بارشی پانی کے فوری نکاس کی ہدایات دیں۔ جبکہ ایم ڈی واسا کوتمام ڈسپوزل اسٹیشن پر جنریٹرز کو اسٹینڈ بائی پر رکھنے کی ہدایات بھی دیں۔ایم ڈی واسا کانے واسا کے امور پر تفصیلی بریفنگ دی اور بتایا کہ شہریوں کو فراہمی و نکاسی آب کی معیاری سروسز مہیا کرنے کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں اور شہریوں کی شکایات کا ازالہ ہنگامی بنیادوں پر کیا جارہاہے۔ مون سون کے حوالے سے اتوار کو چھٹی کے روز بھی نکاسی آب کے کام بھرپور طر یقے جاری ہیں۔