حافظ آباد (نمائندہ نوائے وقت)ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام چلنے والے ڈسٹرکٹ پبلک سکول اینڈ کالج کی ہونہار طالبہ سیدہ امثا ل زاہرہ نقوی نے میٹرک کے سالانہ امتحان میں 1200میں سے 1178نمبر حاصل کر کے ضلع بھر میں دوسری پوزیشن حاصل کی۔ ڈی پی ایس کے 60طلباء نے 90فیصد سے زیادہ جبکہ 60طلباء نے 90فیصد نمبر حاصل کرکے ضلع بھر میں ریکارڈ قائم کیا ۔ ڈسٹرکٹ پبلک سکول اینڈ کالج کے پرنسپل محمد زمان چیمہ نے بتایا کہ ڈی پی ایس حافظ آباد کے طلباء و طالبات نے مجموعی طور پر ضلع بھر میں دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی ۔