مخصوص نشستوں کے حوالے سے سپریم کورٹ کا فیصلہ درست اقدام ہے: فرقان بٹ 

 گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)امیرجماعت اسلامی فرقان عزیزبٹ،نائب امراء ظفر اقبال بٹ،میاں عباس رحمانی،اجمل خطیب انصاری،مرسلین بٹ نے کہا ہے کہ مخصوص نشستوں کے حوالے سے سپریم کورٹ کا فیصلہ درست اقدام،اس کو خوش آئندہ قرار دیتے ہیں۔ ثابت ہو گیا کہ مخصوص افراد کو نوازنے کے لئے الیکشن کمیشن کا فیصلہ غلط تھا۔الیکشن کمیشن کی جانبداری کھل کر سامنے آچکی ہے۔ جب تک ادارے آئین و قانون پر عمل درآمد نہیں کریں گے اس وقت تک پاکستان آگے نہیں بڑھ سکتا۔ چند پارٹیوں کو نوازنے کے لئے پورے سسٹم کو ہی تلپٹ کر کے رکھ دیا گیا ہے۔فارم 47کی جعلی حکومت کا عوام میں کوئی میعار نہیں۔ لوگ ان حکمرانوں کی اصلیت جانتے ہیں۔ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد چیف الیکشن کمیشن اپنے عہدے پر رہنے کا جواز کھو چکے ہیں۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار سپریم کورٹ کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کیا۔

ای پیپر دی نیشن