گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)کمشنر نوید حیدر شیرازی نے کہا ہے کہ عزیز کراس تا چندا قلعہ جی ٹی روڈ کو پروٹیکٹڈ یوٹرن کے ذریعے سگنل فری بنانے کیلئے بہت جلدکام کا آغاز کر دیا جائے گا اس سلسلہ میں تمام متعلقہ محکمے محکمہ ہائی ویز کے ساتھ مکمل تعاون کریں تاکہ مل جل کر اشتراک عمل سیاس فلاحی منصوبے کو جلد از جلد پائہ تکمیل تک پہنچایا جا سکے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں چندا قلعہ تا عزیز کراس تک جی ٹی روڈ کو کارپیٹڈ سگنل فری کوریڈور بنانے کے سلسلہ میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ عبدالرؤف، ایس ای ہائی ویز محمد نواز،ڈی جی پی پی ایچ اے شاہد عباس جوتہ،ایم ڈی واسا کاشان حفیظ بٹ،کنزرویٹر فاریسٹ قاضی عبدالرحیم، ڈوثرنل آفیسر این ٹی سی عثمان شہزاد،جی ایم گیپکو نوید چیمہ،اے ڈی این ایچ اے لاہور غلام عباس،ایڈی پی ایچ اے راشد چٹھہ،محکمہ وایڈا،سوئی گیس،ٹیلی فون ودیگر متعلقہ اداروں کے افسران نے اجلاس میں شرکت کی ۔ کمشنر نے کہا کہ حکومت پنجاب نے پہلے سے موجود اور جاری ترقیاتی منصوبوں میں ہی تبدیلی کرتے ہوئے سگنل فری کوریڈوربنانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت جی ٹی روڈ سے ٹریفک سگنل ختم کر کے سگنل فری کوریڈوربنایا جائے گا جس سے جی ٹی روڈ پر چلنے والی گاڑیوں کو سہولت میسر آئے گی۔
عزیز کراس تا چندا قلعہ روڈ کوسگنل فری بنانے کا جلدآغاز کیا جائیگا:کمشنر
Jul 13, 2024