لاہور(سپورٹس رپورٹر)قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بائولر سرفراز نواز نے ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی کیلئے شان مسعود کو کپتان برقرار رکھنے اور وائٹ بال فارمیٹ کیلئے محمد رضوان کو کپتان بنانے کی حمایت کردی ۔انہوںنے قومی سلیکشن کمیٹی پر کڑی تنقید کرتے ہوئے پوری سلیکشن کمیٹی کو نااہل کرنے کا مطالبہ کیا۔ورلڈکپ سے قبل پریس کانفرنس کے دوران سارے ممبرز نے تسلیم کیا تھا کہ قومی ٹیم کا انتخاب اتفاق رائے سے کیا گیا لہٰذا کمیٹی کا ہر رکن سلیکشن کا ذمہ دار ہے، سلیکشن کمیٹی نے اجتماعی طور پر نااہلی کا مظاہرہ کیا لہٰذا سب کو برطرف کیا جائے۔انہوںنے کہاکہ میں نے ذکا اشرف اور محسن نقوی کو وہاب ریاض کی غیر ذمہ دارانہ صلاحیتوں سے متعلق خطوط لکھے جس کاریکارڈ بھی میرے پاس موجود ہے۔