ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز، پاکستان، ویسٹ انڈیز کو ہرا کر فائنل میں پہنچ گیا

Jul 13, 2024

لاہور(سپورٹس رپورٹر) ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز چیمپئنز کو 20 رنز شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کرلی‘دوسرے سیمی فائنل میں بھارت نے آسٹریلیا کو86رنز سے ہرا دیا۔ پاکستان ‘بھارت کے درمیان فائنل آج ہوگا۔نارتھمپٹن میں کھیلے گئے پہلے سیمی فائنل میںویسٹ انڈیز چیمپئنز کے کپتان ڈیرن سیمی نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کافیصلہ کیا ۔  پاکستان چیمپئینز نے 8 وکٹوں کے نقصان پر 198 رنز بنائے۔کپتان یونس خان نے 45 گیندوں پر 65 رنز کی اننگز کھیلی، کامران اکمل 46 رنز کیساتھ نمایاں رہے۔عامر یامین18گیندوں پر 40 رنز کیساتھ ناٹ آؤٹ رہے، سہیل تنویر نے بھی 33 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، شرجیل خان بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے، صہیب مقصود ایک رن بناسکے۔شعیب ملک کو فیڈل ایڈورڈز نے صفر پر پویلین کی راہ دکھائی، شاہد آفریدی ایک رن کے مہمان ثابت ہوئے، مصباح الحق بھی کھاتہ کھولے بغیر چلتے بنے۔ فیڈل ایڈورڈز نے تین وکٹیں حاصل کیں، سلیمان بین نے دو، جرمین ٹیلر اور ڈیوئن سمتھ نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔ ویسٹ انڈیز چیمپئنز کی ٹیم 199 رنز کے تعاقب 178 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ایشلے نرس 36 رنز بنا کر نمایاں رہے، کرس گیل 22 اور ڈیوئن سمتھ 26 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، کپتان ڈیرن سیمی 10 رنز بنا کر وہاب ریاض کا نشانہ بنے۔ایمرٹ کی 29 رنز کی برق رفتار اننگز بھی ویسٹ انڈیز کے کام نہ آسکی۔ سہیل خان نے چار کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، وہاب ریاض اور شعیب ملک دو، دو وکٹیں حاصل کرسکے۔عامر یامین کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔ دوسری سیمی فائنل میں بھارت آسٹریلیا کو ہرا کر فائنل میں پہنچ گیا۔بھارت نے پہلے کھیلتے ہوئے 6وکٹوں پر 254رنز بنائے ۔رابن اتھاپا65‘یووراج سنگھ 59‘یوسف پٹھان 51اور عرفان پٹھان 50رنز بناکر نمایاں رہے ۔ پیٹر سیڈل نے چار کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ۔ جواب میں آسٹریلوی ٹیم 7وکٹوں پر168رنز بناسکی ۔ شان مارش دو‘ایرون فنچ سولہ ‘بین ڈنک دس‘کلیوم فرگوسن تئیس‘ڈین کرسٹین اٹھارہ ‘بین کٹنگ گیارہ ‘نیتھن کولٹر نائل تیس رنز بناسکے ۔ ٹیم پینی 40اور پیٹر سیڈل پانچ رنز پر ناٹ آئوٹ رہے ۔ دھوال کلکرنی اور پوان نیگی نے دو دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ۔ 

مزیدخبریں