ایل ڈبلیو ایم سی آپریشن ٹیمیں بارش میں صفائی فرائض سر انجام دینے کیلئے متحرک 

Jul 13, 2024

لاہور (خبر نگار)وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پر ایل ڈبلیو ایم سی آپریشن ٹیمیں اور افسران موسلا دھار بارش میں بھی صفائی فرائض سر انجام دینے کیلئے فیلڈ میں متحرک رہیں۔لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے شہریوں کو صفائی سہولیات کی فراہمی ممکن بنانے کیلئے مینوئل سویپنگ، کنٹینرز کلیئرنس کا عمل دورانِ بارش بھی یقینی بنایا۔ 6000 سے زائد ویسٹ کنٹینرز معمول کے مطابق کلیئر کیے گئے۔ شہر کے تمام نشیبی علاقوں میں پانی کا بہاؤ یقینی بنانے کیلئے روڈ سائیڈ پر سکریپنگ کی خصوصی ایکٹیویٹی کی گئی۔شہر بھر میں مینوئل سویپنگ، کنٹینرز کلیئرنس کا عمل بھی جلد مکمل کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔ ترجمان ایل ڈبلیو ایم سی کے مطابق بارش میں نکاسی آب کو روا رکھنے کیلئے شہر کے تمام چوکنگ پوائنٹس پر صفائی عملہ ڈیوٹی سر انجام دے رہا ہے جبکہ اعلیٰ افسران بھی فیلڈ میں نگرانی کر رہے ہیںاربن یوسیزکیساتھ ساتھ رورل یوسیز میں بھی دورانِ بارش صفائی انتظامات یقینی بنا رہے ہیں۔

مزیدخبریں