حکومت ریلیف دے تاکہ عوامی ملکی معیشت کا پہیہ چل سکے:شیخ محمد آصف 

لاہور (کامرس رپورٹر) سابق صدر لاہور چیمبر آف کامرس چیئرمین ایسوسی ایٹ الیکشن کمیٹی شیخ محمد آصف نے کہا بجلی کی قیمتوں کے مہنگے ترین نرخ پر حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں حکومت ریلیف دے تاکہ عوامی ملکی معیشت کا پہیہ چل سکے۔صنعتی و کاروباری شعبہ ہائے زندگی سمیت عوام کو بجلی اور گیس کی قیمتوں میں ریلیف فراہم کیا جائے۔ بھاری ٹیکس اور مہنگی بجلی گیس پٹرولیم مصنوعات میں ریلیف دیئے بغیر ملکی حالات میں بہتری ممکن نہیں ہے۔ صنعتی و کاروباری امور کی ترقی بجلی کی قیمتوں میں کمی سے ہی یقینی بن سکتی ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن