حاجی محمد شریف مہر
انسپکٹر جنر ل آف پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے احکامات کی روشنی میں ڈی پی او قصور محمد عیسیٰ خاں نے تاریخ میں پہلی مرتبہ جرائم پیشہ اور منشیات فروشوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا اور ضلع قصور کے کچھ علاقے منشیات کے حوالے سے سیراب گوٹھ سمجھے جاتے تھے کو منشیات سے پاک کیا جا رہا ہے، آپریشن کی ابتدا کیلئے سب سے پہلے سکیورٹی ایجنسی سے منشیات فروشوں کا تعین کیا گیا، ضلع قصور میں سرگرم منشیات فروشوں کی فہرست مرتب کی گئی، پھر فہرست میں شامل ناموں کو دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں سے ویری فائی کروایا گیا تاکہ صحیح معنوں میں منشیات فروشوں کا قلع قمع کیا جا سکے، ڈی پی او قصورمحمد عیسیٰ خاں نے منشیات فروشوں کے تعین کے بعد سپیشل ٹیمیں تشکیل دی اور تھانہ جات کے ایس ایچ او ز کو ٹاسک دئیے گئے اس کے علاوہ ڈی ایس پی سی آئی اے سلیم اللہ لاشاری پر مشتمل سی آئی اے سٹاف کی سپیشل ٹیمیں تشکیل دی گئی اور ضلع قصور میں بڑے پیمانے پرکریک ڈاؤن کا آغاز کردیا گیا، قصور پولیس نے گزشتہ ایک ہفتہ کے دوران ضلع بھر کے مختلف علاقوں جس میں شہر قصور کے علاقہ ڈنگی پورہ، دوسہرہ گراؤنڈ، کھارا روڈ، بستی صابری، کھڈیاں کے علاقہ بیگ پورہ اور ڈھنگ شاہ، گنڈاسنگھ والا کا کھریپڑ ہٹھاڑ، ساندہ پھاٹک، رسولنگر، صدر قصورکے علاقے علی پارک، قادر آباد، قادیونڈ روڈ،، مصطفی آباد کے ستوکی، راجہ جنگ کے علاقہ میر محمد، کوٹرادھاکشن، الہٰ آباد، پتوکی، پھولنگر اور سرائے مغل کے علاقے شامل ہی میں 12گرینڈ سرچ آپریشن کیے، سرچ آپریشن سرکل افسران کی سربراہی میں پورے سرکل کی نفری، ایلیٹ کے جوان، لیڈی سٹاف، سی آئی اے سٹاف کیساتھ گئے، سرچ آپریشن کے دران 1143گھروں کو چیک کیا گیا، ملک وقوم کے دشمن منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران ضلع بھر سے 69بدنام زمانہ منشیات فروشوں کو گرفتار کیا گیا،ملزمان کے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیت کی101کلوگرام چرس،03 کلوگرام افیون اور1133لیٹر دیسی شراب برآمد کی گئی اور ملزمان کے خلاف امتناع منشیات کی دفعات کے تحت مقدمات درج کیے گئے، اسی طرح سر چ آپریشن کے دوران ناجائز اسلحہ 70مقدمات درج کیے گئے اور ملزمان کے قبضہ سے 92 پسٹل ،19 رائفل ،02 کلاشنکوف، 05بندوق اور 10ہزار سے زائد گولیاں و کارتوس برآمد کیے گئے۔اس کے علاوہ ضلع قصور میں ٹاپ 20منشیات فروشوں کی الگ سے فہرست مرتب کی گئی منشیات فروشوں کے خلاف سپیشل مہم کے دوران بیشتر ٹاپ 20ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ سرچ آپریشن کے دوران سنگین مقدمات میں مطلوب اے کیٹگری کے مجرم اشتہاری سمیت 29اشتہاریوں کو گرفتار کیا گیا،اس طرح گزشتہ صرف ایک ہفتہ کے دوران سرچ آپریشن کے دوران 231جرائم پیشہ ملزمان کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔ ڈی پی او قصورمحمد عیسیٰ خاں نے بہترین حکمت عملی اپناتے ہوئے سنگین جرائم جس میں ڈکیتی اور راہزنی جیسے جرائم شامل ہیں میں 44فیصد نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔