ماموں کانجن (نامہ نگار) گھریلو ناچاقی پر خاوند نے فائرنگ کرکے بیوی کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ مقتولہ دو بچوں کی ماں تھی۔ ملزم موقع سے فرار ہو گیا۔ واقعہ کی اطلاع پر ایس ایچ او تھانہ گڑھ اور ڈی ایس پی تاندلیانوالہ موقع پر پہنچ گئے۔ تفصیلات کے مطابق کنجوانی سٹی کی آبادی کوانے کے رہائشی شاہد نوید نے بارہ سال قبل نواحی گائوں457 گ ب کے رہائشی قاری عمر دراز کی بیٹی خدیجۃ الکبریٰ سے پسند کی شادی کی تھی جس کے بطن سے دو بچے پیدا ہوئے۔ اب کچھ عرصہ سے میاں بیوی میں گھریلو ناچاقی پر لڑائی جھگڑا رہنے لگا تھا جس سے تنگ آکر شاہد نوید نے اپنی بیوی پر اندھادھند فائرنگ کر کے اسے موت کے گھاٹ اتار دیا اور اہل خانہ سمیت گھر کو تالے لگا کر فرار ہو گیا۔