پاکستان کے ہنگری کے ساتھ دیرینہ دوستانہ تعلقات ہیں،سپیکر قومی اسمبلی

Jul 13, 2024

اسلام آ باد (آئی این پی ) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ پاکستان کے ہنگری کے ساتھ دیرینہ دوستانہ تعلقات ہیں، پارلیمانی سفارتکاری کے ذریعے دونوں ممالک کے عوام  کو مزید  قریب  لایا جا سکتا ہے،   پارلیمانی وفود کے تبادلے اور پاک-ہنگری پارلیمانی فرینڈشپ گروپ کے ذریعے باہمی تعاون کو فروغ ملے گا۔ جمعہ کو سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے  ہنگری کے سفیر بیلا فیزیکاس  نے  ملاقات  کی جس میں   دو طرفہ تعلقات ، پارلیمانی تعاون پر تبادلہ خیال  کیا گیا ۔ اس موقع پر سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق  نے کہا  کہ  پاکستان کے ہنگری کے ساتھ دیرینہ دوستانہ تعلقات ہیں ،پاکستان، ہنگری سمیت تمام دوست ممالک کے ساتھ باہمی تعلقات کو مزید وسعت دینے کا خواہاں ہے، پارلیمانی سفارتکاری کے ذریعے دونوں ممالک کے عوام  کو مزید  قریب  لایا جا سکتا ہے، سپیکر قومی اسمبلی  نے  کہا  کہ   پارلیمانی وفود کے تبادلے اور پاک-ہنگری پارلیمانی فرینڈشپ گروپ کے ذریعے باہمی تعاون کو فروغ ملے گا  ، انہوں    نے تعلیم کے میدان میں ہنگری کے تعاون کو سراہا۔ اس موقع پر نگری کے سفیر بیلا فیزیکاس   نے  کا سپیکر کے ہنگری کے لیے خیر سگالی  اور تعلقات کو مذید وسعت دینے  کی خواہش پر اظہار تشکر  کرتے ہوئے   پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات اور تعاون کو مزید وسعت دینے کی خواہش کا اظہار   کیا  اور   ہنگری کے سپیکر کی طرف سے سپیکر قومی اسمبلی کو پارلیمانی وفد کے ہمراہ دورے کا دعوت نامہ بھی دیا۔

مزیدخبریں