وزیراعلیٰ مریم نواز نے پہلے 100 دنوں میں عوام کی ترقی کا بہترین روڈمیپ دیا:ذیشان ملک

سندر (نامہ نگار) وزیراعلی کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور ذیشان ملک سے لاہور کے صوبائی حلقوں کے یوتھ کوآرڈینیٹرز نے ملاقات کی جس میں تمام صوبائی حلقوں میں عوام کو درپیش مسائل اور ان کے حل پر بات چیت ہوئی۔ ذیشان ملک نے کہا وزیراعلی مریم نواز نے صوبائی حکومت کے پہلے 100 دنوں میں صوبے کے عوام کی ترقی کا بہترین روڈمیپ دیا ہے۔ پنجاب حکومت نے صوبے کے مسائل اورانکے حل کی نشاندہی کرکے سینکڑوں منصوبوں پرکام شروع کردیا ہے۔ سلیکٹیڈ حکومت کے دور میں صوبے کو مسائلستان بنادیا گیا۔ یوتھ کوآرڈینیٹرز شہریوں مسائل کی اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔

ای پیپر دی نیشن