حکومت نے بجلی بلوں میں کمی کا اعلان کرکے 7 روپے یونٹ فکس ٹیکس لگا دیا :عبدالعزیز عابد  

Jul 13, 2024

لاہور (خصوصی نامہ نگار) حکومت نے 200 یونٹس تک کے بلوں میں کمی کا اعلان کیا اور ساتھ ہی 7 روپے فی یونٹ فکس ٹیکس لگا دیا ہے۔ حکومت دو رنگی چھوڑے اور بجلی کے بلوں میں ناجائز اضافہ واپس لے۔ جماعت اسلامی 26 جولائی کو اسلام آباد میں تاریخی دھرنا دے گی۔ حکومت نے عوام کو200 اور 300 یونٹس کے چکر میں ڈال کر لوٹنا شروع کیا ہوا ہے۔ عبدالعزیز عابد امیر جماعت اسلامی غربی لاہور نے ٹھوکر نیاز بیگ چوک پر قائم احتجاجی کیمپ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔ اس موقع پر کیمپ میں امیر پی پی چوہدری عبدالقیوم گجر ، نائب امیر پی پی 167 اکرم شاہین ، ارشد چوہدری ، چوہدری محمود الحسن اور دیگر قائدین و کارکنان موجود تھے۔ بجلی کے ان اضافی ٹیکسز نے خواتین کو اپنے زیورات بیچنے پر مجبور کر دیا ہے۔ حکومت پراپرٹی ، اشیاء ضرورت اور اور بجلی گیس پر لگائے گئے اضافی ٹیکسز فی الفور واپس لے۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے عاشورہ محرم الحرام کے احترام میں علماء اکرام کی درخواست پر دھرنا 26 جولائی تک ملتوی کر دیا ہے۔ 

مزیدخبریں