لاہور (خصوصی نامہ نگار) جے یوآئی کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا محمد امجد خان نے کہا ہے کہ بیرونی غلامی اور آئی ایم ایف سے ہمیشہ کیلئے چھٹکارا حاصل کرنا کیلئے ضروری ہے۔ شاگردان رسولؐ کی تعلیمات پر عمل کیا جائے۔ حضرت عمر فاروقؓ اور حضرت سیدنا حسین ؓ کی سیرت اور آپ کے کردار کو آج کے معاشرے میں عام کرنے کی ضرورت ہے۔ نوجوان نسل کی اصلاح بھی عظیم شخصیات اور اہل بیت کی سیرت اور راستوں پر عمل کرنے میں ہے۔ ملکی مسائل کا حل بھی خلافت راشدہ کے نظام میں ہے۔ ملک کا آج سیاسی اور معاشی بحران بہت تیزی سے بڑھ رہا ہے اس کا حل آئی ایم ایف کی کسی منصوبے اور پلاننگ پر عمل کرنے میں نہیں ہے بلکہ آئی ایم ایف کی اگر پالیسیوں کو اپنایا گیا تو یقینا پاکستان مزید بحرانوں کے دلدل میں پھنس جائے گا۔ انہوںنے کہا ان حالات میں ضرورت ہے کہ وہ معاشی راستہ اختیار کیا جائے جو دین اسلام نے دیا جسے نبی پاکؐکے شاگردوں نے اختیار کیا۔ حضرت عمرؓ، حضرت علیؓ اور دیگر نے اپنے دور میں اس کو نافذ کیا۔ مسلمان کی کامیابی اور کامرانی فقط دین متین پر عمل کرنے میں ہے۔وطن عزیز اس وقت بین الاقوامی دباؤ میں بھی ہے اور معاشی ابتری کی طرف جا رہا ہے۔ ان حالات میں بین الاقوامی دباؤ اور بین الاقوامی غلامی سے آزادی کیلئے اسلام کے معاشی فلسفے کو اپنا نا ہوگا۔
نوجوان نسل کی اصلاح اہل بیتؓ کی سیرت پرعمل کرنے میں ہے:مولانا امجد
Jul 13, 2024