مخصوص نشستوں کے حوالے سے سپریم کورٹ کا فیصلہ خوش آئندہ :جاوید قصوری 

لاہور ( خصوصی نامہ نگار ) امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے کہا ہے کہ مخصوص نشستوں کے حوالے سے سپریم کورٹ کا فیصلہ درست اقدام،اس کو خوش آئندہ قرار دیتے ہیں۔ ثابت ہو گیا کہ مخصوص افراد کو نوازنے کیلئے الیکشن کمیشن کا فیصلہ غلط تھا۔الیکشن کمیشن کی جانبداری کھل کر سامنے آچکی ہے۔ جب تک ادارے آئین و قانون پر عمل درآمد نہیں کریں گے اس وقت تک پاکستان آگے نہیں بڑھ سکتا۔ چند پارٹیوں کو نوازنے کیلئے پورے سسٹم کو ہی تلپٹ کر کے رکھ دیا گیا ہے۔فارم 47کی جعلی حکومت کا عوام میں کوئی میعار نہیں، لوگ ان حکمرانوں کی اصلیت جانتے ہیں۔ 

ای پیپر دی نیشن