لاہور(نیوز رپورٹر) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کی بیرسٹر میاں عامر حسن کی رہائش گاہ پر مجلس تدبر و تفکر معرفت رحمت اللعالمین اور قرآن میں شرکت۔ مجلس میں محرم الحرام کی مناسبت سے ذکر امام حسین علیہ السلام کیا گیا اور فلسفہ شہادت پر گفتگو کی گئی۔ حضرت امام حسین علیہ السلام اور شہداء کربلا کو نذرانہ عقیدت پیش کیا گیا۔مجلس میں بیرسٹر عامرحسن، میاں طارق سجاد، ڈاکٹر مظہر اقبال، انجینئر منصور حسین، پیپلز پارٹی پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات شہزاد سعید چیمہ، سردار علی اور دیگر نے شرکت کی۔