لاہور (خصوصی نامہ نگار ) انجمن اہلحدیث لاہور کے صدر ، ممتاز دینی سکالر ، درجنوں دینی کتب کے مصنف اور جامع محمدی اہلحدیث سنت نگر فردوس پارک کے سرپرست اعلیٰ مولانا فضل الرحمن بن محمد نے کہا ہے کہ علماء کرام فرقہ وارانہ ہم آہنگی پھیلائیں اور اس کی تبلیغ کریں۔ فرقہ واریت پھیلانے سے صرف اسلام دشمنوں کو فائدہ ہوتاہے اور وہی اس کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسلام کو دیگر فتنوں سے زیادہ فرقہ واریت سے بھی نقصان پہنچا ہے۔ ماہ محرم الحرام میں پر امن بقائے باہمی اور باہمی برادشت کا فروغ۔ پر امن اسلامی معاشرے کے قیام کیلئے ضروری ہے اس مقصد کے لیے ملک کے اہل علم و دانش ، اہل امتیاز و اقتدار کو مربوط طریقے سے ہم آہنگ کرنے پر توجہ دینی ہوگی۔
علماء کرام فرقہ وارانہ ہم آہنگی کا پر چار کریں : مولانا فضل الرحمن بن محمد
Jul 13, 2024