اہل بیت اطہارؓ کشتی نوح کی مانند ،جو ان سے منسلک ہوا وہ نجات پا گیا:سید محمد نجفی  

لاہور(خصوصی نامہ نگار) وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے مرکزی رہنما حجتہ الاسلام والمسلمین علامہ ڈاکٹر سید محمد نجفی نے جامع مسجد علی حوزہ علمیہ جامعۃ المنتظر ماڈل ٹاؤن میں کہا حدیث مبارکہ کے مطابق اہل بیت اطہارؓ کشتی نوح کی مانند ہیں، جو ان سے منسلک ہوا وہ نجات پا گیا۔لیکن اہل بیت کی کشتی میں صرف وہ سوار ہو سکیں گے جو اہل بیتؓ کی سیرت پر عمل کرتے ہوں گے اور جن کو اہل بیت چاہیں گے۔ امام حسین علیہ السلام اپنی ولادت سے 6 سال کی عمر تک رسول خدا ؐکی زیر تربیت رہے۔ سرور کائنات نے ان کا تعارف اپنے گھر والوں سے نہیں کروایابلکہ لوگوں کے سامنے کروایا۔ مباہلہ میں ساتھ لے کر گئے، اپنے کندھوں پر سواری کروائی، سجدے کی حالت میں امام الانبیاؐ کی پشت پر بیٹھے توانہوں نے سجدے کو طولانی کر دیا۔ ایک دفعہ رسول خداؐ خطبہ جمعہ دے رہے تھے تو مسجدنبوی میںامام حسین علیہ السلام کو داخل ہوتے دیکھا تو سرور کائنات نے خطبہ چھوڑاان کی طرف بڑھے۔ اپنے پاس بلایا اور لوگوں سے کہا دیکھو یہ حسینؓ میرا نواسہ اور میرا خون ہے۔ اس کا خون میرا خون ہے او رمیرا خون ،اس کا خون ہے۔

ای پیپر دی نیشن