لاہور(خصوصی نامہ نگار)امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ بجلی کے بلوں میں اوور بلنگ اور غلط ریڈنگ کے ذریعے اربوں روپے کے عوامی فراڈ پر وزیر اعظم شہباز شریف قوم سے معافی مانگیں اور وزیر بجلی و پانی فوراً استعفیٰ دے۔ پہلے سے مہنگی بجلی کے باوجو داضافی وصولیاں کی گئیں جو ظلم کی انتہا ء ہے۔مقررہ تاریخ کے بجائے جان بوجھ کر 3 سے 4 دن تاخیر سے ریڈنگ لی گئی۔اربوں روپے کی اوور بلنگ میں تمام تقسیم کارکمپنیوں نے غریب عوام کو اوربلنگ کے ذریعے لو ٹا ہے جس کا انہیں قوم کو حساب دینا ہوگا۔
بجلی کی بلوں میں اووربلنگ کے عوامی فراڈ پر وزیراعظم قوم سے معافی مانگیں:ضیاء الدین انصاری
Jul 13, 2024