لاہور(خصوصی نامہ نگار) جمعیت اہلحدیث پاکستان کے صدر علامہ ہشام الٰہی ظہیر نے کہاہے کہ پاکستان اسلام کا قلعہ ہے۔ وطن عزیز میں قرآن و سنت کا نفاذ ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ حرمت رسولؐدفاع عقیدہ ختم نبوتؐ و عظمت صحابہؐ اسلامی شعائر اللہ کے تحفظ کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائیگا۔ سینٹ، قومی اسمبلی سے تو ہین صحابہؓ، توہین امہات المومنینؓ کا قانون پاس ہوا لیکن افسوس اس پر آج تک عمل درآمد نہیں ہو سکا۔ کارکن ’’فضائل صحابہؓ واہل بیتؓ ‘‘کانفرنس کی تیاریوں کیلئے کمر کس لیں۔ ان خیالات کا اظہا ر انہوں نے جمعیت اہلحدیث کے مرکزی سیکرٹریٹ قرآن و سنہ اسلامک سینٹر یو ای ٹی سوسائٹی لاہور میں مختلف اضلاع کی رکنیت سازی اور نوٹیفیکیشن تقریب سے خطاب اور جماعتی عمائدین سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر علامہ طارق محمود یزدانی، حافظ ذاکرالرحمن صدیقی و دیگر کی باہمی مشاورت کے ساتھ خالد محمود راسخ، حکیم فاروق حیدر ، مولانا حافظ عون باری، مولانا ابو بکر صدیقی، حافظ محمد سلفی رینالہ خورد، مولانا انور شاہ کشمیری کے پڑپوتے طاہر شاہ، مولانا اسد اللہ کاہلوں ودیگرکی کابینہ کا اعلان کرتے ہوئے ان کی رکنیت سازی سمیت باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کردئیے۔