فیصلہ مخصوص نشستیں ،چیف الیکشن کمشنر مستعفی ہوکر قوم سے معافی مانگیں:سینیٹر راجہ ناصر عباس  

Jul 13, 2024

لاہور(خصوصی نامہ نگار ) مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ سینیٹر راجہ ناصر عباس نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ نے مخصوص نشستیں پی ٹی آئی کو دینے کا حکم جاری کر کے عدالتی وقار کو بحال کیا ہے۔ الیکشن کمیشن اور اپنے اختیارات سے تجاوز کرنیوالے اداروں نے عوامی خواہشات کے برعکس پی ٹی آئی کو باندھ کر انتخابات میں پھینکا لیکن 8 فروری کو عوام نے ان کا منصوبہ خاک میں ملادیا۔ الیکشن کمیشن نے ہر قدم پر ہر فیصلے میں پی ٹی آئی کیخلاف جانبداری کا مظاہرہ کیا۔ اخلاقیات یہی کہتی ہیں کہ چیف الیکشن کمشنر مستعفی ہوکر گھر جائیں اور قوم سے معافی مانگیں۔ سینیٹر راجہ ناصر عباس نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ نے بارہا کہا کہ الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کے احکامات کی غلط تشریح کی۔ پی ٹی آئی کی نشستوں کی بندربانٹ خاک میں مل گئی کیونکہ ایک فیصلہ انسان کرتا ہے اوردوسرا فیصلہ اللہ تعالیٰ کرتا ہے۔

مزیدخبریں