واشنگٹن(آئی این پی) امریکا نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے روسی صدر ولادیمیر پوٹن سے گرمجوشی سے ملنے پر ناراضگی کا اظہارکیا ہے،امریکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق نیٹو اجلاس کے موقع پر بھارتی وزیراعظم نریندری مودی کی روسی صدر پوٹن سے گرمجوشی سے ملاقات پر جو بائیڈن انتظامیہ نے خفگی کا اظہار کیا ہے۔،رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ امریکی حکومت کے سینئر حکام بھارتی وزیراعظم کی جانب سے روس کو اپنا قریبی ساتھی اور روسی صدر کو اپنا دوست قرار دینے اور گرمجوشی سے گلے ملنے پر ناراض ہیں۔ انہوں نے وزیراعظم نریندر مودی کے روس کے دورے پر بھی شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔
امریکہ روسی صدر سے گرمجوشی سے ملنے پر مودی سے ناراض، دورہ روس پر بھی شدید تحفظات کا اظہار
Jul 13, 2024