ابوجا(نوائے وقت رپورٹ) نائجیریا کی حکومت کے مطابق 140,000 بچے ایچ آئی وی وائرس سے متاثر ہیں۔ ایچ آئی وی انفیکشن کو کنٹرول کرنے کی کوششوں کے باوجود بچوں کا علاج 95 فیصد عالمی معیار کے مقابلے میں محض 35 فیصد معیاری رہا ہے۔ دارالحکومت ابوجا میں ایچ آئی وی اور پیڈیاٹرک ایڈز ایکسلریشن پلان کمیٹی کے قیام پر اجلاس خطاب کرتے وزیر مملکت صحت ڈاکٹر تونجی الاؤسا نے کہا ایچ آئی وی انفیکشن اب بھی بچوں کی بقا کیلئے بڑا خطرہ ہے۔