واشنگٹن (این این آئی)امریکہ نے اعلان کیا ہے کہ وہ مقبوضہ مغربی کنارے میں فلسطینیوں کے خلاف پر تشدد کارروائیوں کرنے والوں پر پابندیاں لگانے جا رہا ہے۔ اس سلسلے میں امریکی بیان میں اسرائیل پر زور دیا گیا ہے کہ وہ ان لگائی گئی پابندیوں کے مطابق فوری اقدامات کرے۔ وگرنہ امریکہ اپنے انداز سے اقدامات کرے گا۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی اعلان میں کہا گیا ہے کہ امریکہ نے تین اسرائیلی اور پانچ دوسرے اداروں پر پابندی لگائی گئی ہے۔ان میں انتہائی دائیں بازو کا لہاوا گروپ بھی شامل ہے۔امریکہ نے اسرائیل کی مغربی کنارے میں قائم کردہ چار غیر قانونی 'آئوٹ پوسٹوں' کو بھی پابندیوں کا نشانہ بنایا ہے کہ ان آئوٹ پوسٹوں سے فلسطینیوں پر پرتشدد حملے کیے جاتے ہیں۔ فلسطینیوں کو بے گھر کیا جاتا ہے۔امریکی دفتر خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے کہا کہ امریکہ کو مغربی کنارے میں فلسطینیوں پر ان حملوں اور تشدد کے واقعات اور عدم استحکام کی کوششوں پر گہری تشویش ہے ۔ترجمان نے کہا کہ ہم اسرائیل سے یہ توقع کرتے ہی کہ وہ ان اسرائیلی افراد اور گروپوں یا اداروں کو احتساب کے کٹہرے میں لائے گا۔ اگر اسرائیلی حکومت نے فوری طور پر اقدامات نہ کیے تو امریکہ اپنے تادیبی اور تعزیراتی اقدامات کرنے پر مجبور ہو گا۔