لندن (نوائے وقت رپورٹ) برطانیہ اور ویلز کی جیلیں قیدیوں سے بھر گئیں۔ حکومت نے 40 فیصد سزا کاٹنے والے قیدیوں کی رہائی کا فیصلہ کیا ہے۔ 40 فیصد سزا مکمل کرنے والے قیدیوں کی رہائی ستمبر سے شروع ہوگی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق پریزن آفیسرز ایوسی ایشن کے سربراہ نے کہا ابتدائی طور پر تقریباً 5,500 قیدی رہا کیے جائیں گے۔ سنگین اور جنسی جرائم میں سزا پانے والے قیدی رعایت سے مستفید نہیں ہوسکیں گے۔
برطانیہ: جیلیں قیدیوں سے بھر گئیں‘ 40 فیصد سزا کاٹنے والوں کی رہائی کا فیصلہ
Jul 13, 2024