کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کو سزائے موت دینے کی درخواست دائر 

Jul 13, 2024

نئی دہلی (این این آئی)بھارتی تحقیقاتی ایجنسی نے کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کو سزائے موت دینے کی درخواست دائر کردی۔بھارتی میڈیا کے مطابق دلی ہائی کورٹ کے جج امیت شرما نے خود کو مقدمے سے الگ کرلیا، یاسین ملک کو سزائے موت دینے کی درخواست کی سماعت اب 9 اگست کو ہوگی۔بھارتی میڈیا کے مطابق یاسین ملک کو بھارتی حکام نے 2019ء  میں سری نگر میں ان کے گھر سے گرفتار کیا تھا۔یاسین ملک مئی 2022ء  سے تہاڑ جیل میں عمر قید کی سزا کاٹ رہے ہیں۔

مزیدخبریں