یوگنڈا کے ٹک ٹاکر کو صدر کی توہین کرنے پر جیل بھیج دیا گیا

 کمپالا(این این آئی)یوگنڈا کے ٹک ٹوکر کو صدر کی توہین کرنے پر جیل بھیج دیا گیا۔برطانوی میڈیا کے مطابق یوگنڈا کی ایک عدالت نے 24 سالہ شخص کو ٹک ٹاک پر پوسٹ کی گئی ویڈیو میں صدر اور ان کے خاندان کی توہین کرنے پر 6 سال قید کی سزا سنادی۔ ٹک ٹاکر کی شناخت ایڈورڈ اویبوا کے نامی سے ہوئی جس پر صدر یووری میوزیوینی، خاتون اول جینٹ میوزیینی اور ان کے بیٹے کے خلاف نفرت انگیز تقریر، گمراہ کن اور بدنیتی پر مبنی معلومات پھیلانے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔

ای پیپر دی نیشن