برسبین(آئی این پی) آسٹریلوی پولیس نے روس کیلئے جاسوسی کے الزام میں آسٹریلوی خاتون فوجی اور اسکے شوہر کو گرفتار کر لیا۔تفتیش کاروں کا کہنا ہے کہ روسی نژاد آسٹریلوی شہری جوڑے نے ماسکو کے ساتھ شیئر کرنے کیلئے آسٹریلین ڈیفنس فورس (اے ڈی ایف)کا مواد حاصل کیا تھا،یہ پہلا موقع ہے جب آسٹریلیا کی جانب سے 2018میں متعارف کرائے گئے سخت غیر ملکی مداخلت کے قوانین کو جاسوسی کے الزامات عائد کرنے کیلئے استعمال کیا گیا۔