لاہور (خبر نگار) انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے کالعدم تنظیم کے لیے کام کرنے والے دو ملزموں کو 5،5 سال قید کی سزا سنا دی۔ فیصلہ میں لکھا ہے کہ ملزم الزامات پر ٹھوس ثبوت مہیا نہیں کر سکے، مجرمان پر کالعدم تنظیم کے لیے چندہ جمع کرنے اور تحریری مواد رکھنے کے مقدمہ درج ہے۔