گوجرانوالہ: بچے کی ہلاکت پر ورثاء کا احتجاج، نجی ہسپتال کے شیشے توڑ ڈالے

Jul 13, 2024

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)گرجاکھ کے عثمان کے ہاں ایک ہفتہ قبل بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی بچے کو چار دن قبل آپریشن کے سلسلہ میں سیالکوٹ روڈ پر واقع نجی ہسپتال داخل کرایا گیا تھا جہاں وہ دوران علاج جاں بحق ہوگیا۔ ورثاء نے کہا لاکھوں روپے فیس وصول کرنے کے باوجود ڈاکٹروں نے غفلت کا مظاہرہ کیا جس سے بچہ جاں بحق ہوگیا۔ ورثاء نے احتجاج کرتے ہوئے نجی ہسپتال کے شیشے توڑ ڈالے اور بعد ازاں سڑک بلاک کرکے شدید احتجاج کیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی سیٹلائٹ ٹائون پولیس موقع پر پہنچ گئی اور انصاف کی یقین دہانی پر ورثاء منتشر ہوگئے۔

مزیدخبریں