ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی اجلاس میں آبپاشی، روڈ سیکٹر کی سکیموں کیلئے فنڈز کی منظوری 

Jul 13, 2024

 لاہو ر  (کامرس رپورٹر) پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ نے مالی سال25 -2024 کے صوبائی ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے پانچویں اجلاس میں  آبپاشی اور روڈز سیکٹرز کی 23 ترقیاتی سکیموں کے لیے مجموعی طور پر 45ارب 55 کروڑ  روپے کے فنڈز کی منظوری دی۔ اجلاس کی صدارت چیئرمین پی اینڈ ڈی بیرسٹر نبیل احمد اعوان نے کی۔صوبائی ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں ترقیاتی بورڈ کی جانب سے جن سکیموں کی منظوری دی گئی ان میں اریگیشن سیکٹر کی تین سکیمیں  اور روڈز سیکٹر کی 20 سکیمیں شامل ہیں۔  صوبائی ورکنگ پارٹی نے  چینلائزیش آف ڈیگ ڈائیورشن چینل کے لئے 2520 ملین کی منظوری، نکی ڈگ ڈرین کی ری ماڈلنگ کیلئے 1360 ملین اور  کامونکی میں فلڈ پروٹیکشن کے لیے 2719 ملین کے فنڈز کی منظوری دی گئی۔ جبکہ پنجاب کے مختلف اضلاع میں روڈز کی بہتری و بحالی کے سلسلہ میں 20 ترقیاتی سکیموں کیلئے 39  ارب کی منظوری شامل ہے۔

مزیدخبریں