فیصل آباد (آئی این پی)سیشن کورٹ نے مخالف کو قتل کر نے والے مجرم کو عمر قید اور5لاکھ رو پے جر مانہ کی سزاکا حکم سنا دیا۔ مجرم نے 2021 میں عداوت بازی کی بنا ء پراپنے مخالف علی فر حان کو موت کے گھاٹ اتار دیا تھا۔ ایڈیشنل ڈسٹر کٹ اینڈ سیشن جج محمد اویس نے تھانہ بٹا لہ کالونی کے مقدمہ قتل میں ملوث مجرم رضوان کو عمر قید اور5 لاکھ رو پے جر مانہ کی سزا کا حکم سنا دیا ہے۔عدم ادائیگی جر مانہ پرمجرم کو ایک سال مزید قیدبھگتنا ہو گی۔
فیصل آبادکی سیشن عدالت نے قتل کے مجرم کو عمر قیدو جرمانہ کی سزا سنا دی
Jul 13, 2024