ہٹیاں بالا(نمائندہ نوائے وقت)چکار کے نواحی گاؤں دکھن پدرمیں شیر بے قابو ہو آکر آبادی میں گھس آئے، دن دیہاڑے شیروں کی ٹولی نے چکار کے علاقہ دکھن ،پدر میںخورشید انور ڈار کی لاکھوں روپے کی پالتو چار بکریوں کو لقمہ اجل بنا ڈالا جس کے باعث علاقہ میں خوف و ہراس پھیل گیا،مقامی لوگوں کا کہنا ہے محکمہ وائلڈ لائف خاموش تماشائی بن گیا انسانی جانوں اور پالتو جانوروں کی حفاظتی ضمانت دے بصورت دیگر ہم نے اپنے جان و مال کے تحفظ کے لیے قانون ہاتھ میں لیا تو پھر یہ نہ کہنا ہمیں اس حوالہ سے آگاہ نہیں کیا گیا ،یاد رہے اس سے قبل صرف سردیوں میں جنگلی جانور خواراک کی تلاش میں جہلم ویلی کی آبادیوںکا رخ کرتے تھے لیکن یہ پہلی بار دیکھنے کو آیا جنگلی جانوروں نے گرمیوں میں بھی آبادیوں کا رخ کرتے ہوئے عوام کے جان و مال کو نقصان پہنچانا شروع کر رکھا ہے ۔
ہٹیاں بالا‘ شیروں کی ٹولی آبادی میں گھس آئی،چار بکریاں مار ڈالیں
Jul 13, 2024