شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ضلعی صدر و سابق رکن صوبائی اسمبلی محمد عارف خان سندھیلہ نے کہا ہے کہ حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی اور عوامی خدمت اور ملکی ترقی کے ویژن کی تکمیل کے تحت آئندہ انتخابات بھی (ن) لیگ جیتے گی۔ وعدوں کی تکمیل (ن) لیگ کا شعار ہے اور ان شاء اللہ آنے والے دنوں میں عوام مزید ریلیف محسوس کریں گے۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے انہوں نے کہا پنجاب حکومت نے مشکلات، مسائل اور چیلنجز کے باوجود عوام کو درپیش مشکلات سے نجات دلوائی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز محسن پاکستان میاں محمد نواز شریف کے نقش قدم پر چلتے ہوئے پنجاب کے عوام کی زندگیوں میں انقلابی تبدیلیاں لا رہی ہیں۔
ملکی ترقی کے ویژن کی تکمیل، آئندہ الیکشن بھی (ن) لیگ جیتے گی: عارف سندھیلہ
Jul 13, 2024