لاہور ( این این آئی) پاکستان تحریک انصاف نے عوامی اسمبلی کااجلاس آج ہفتہ بلالیا۔تحریک انصاف نے آج بروز ہفتہ دن گیارہ بجے پنجاب اسمبلی کے باہر اپنے ارکان اسمبلی کااجلاس بلالیا، اجلاس کی صدارت تحریک انصاف کے رکن اسمبلی اعجاز شفیع کریں گے۔اجلاس سے اپوزیشن لیڈر ملک احمد خان بھچر خطاب کریں گے جبکہ فارم 45کے مطابق جیت کے دعویدار پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈرز بھی شریک ہوں گے۔