چیف جسٹس ہائیکورٹ سے سپریم کورٹ بار کے عہدیداروں، پراسیکیوٹر جنرل کی ملاقات 

Jul 13, 2024

 لاہور (خبر نگار) چیف جسٹس  ہائیکورٹ عالیہ نیلم سے سپریم کورٹ بار ایسوسی کے صدر شہزاد شوکت، چوہدری محمد یونس ممبر ایگزیکٹو، صدر ٹیکس بار  شہباز صدیق، رکن پنجاب بار کونسل فرحان شہزاد، سیکرٹری میاں زاہد نے ملاقات کی،  گلدستہ پیش کیا۔ اس کے بعد پراسیکیوٹر جنرل پنجاب سید فرہاد علی شاہ نے ملاقات میں فوجداری نظام انصاف کی بہتری کے لئے چیف جسٹس کو  کاوشوں سے آگاہ کیا۔ انہوں نے چیف جسٹس کو  تجویز پیش کی کہ پراسیکیوٹرز اور جوڈیشل افسران کی اکٹھی ٹریننگز کروائی جائیں جس سے دونوں محکموں کے افسران میں باہمی ہم آہنگی اور تعاون کو فروغ ملے گا اور فوجداری نظام انصاف میں مزید بہتری آئے گی۔

مزیدخبریں