اسلام آباد (خبرنگار) جمعیت علماء اسلام ف کے مرکزی رہنما حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ الیکشن کمیشن کے خلاف چارج شیٹ ہے جس سے ثابت ہوتا ہے کہ ایک آئینی ادارے ای سی پی نے غیر آئینی فیصلہ دیا تھا۔ مخصوس نشستوں پر سپریم کورٹ آف پاکستان کے فیصلے پر ردعمل کا اظہار کرتے حافظ حمداللہ نے کہا کہ جمعیت علما اسلام عدالتی فیصلے کے خلاف بحیثیت پارٹی نظرثانی کی اپیل میں نہیں جائے گی۔ جے یو آئی پی ٹی آئی کے ساتھ خیرسگالی کا اظہار کرتی ہے۔