یونیورسٹی آف سکیورٹی سائنسز بنانے کا بل روکنے سے متعلق کیس سمری واپس ہونے پر نمٹا دیا گیا

اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے وزیراعظم آفس کی جانب سے نیشنل یونیورسٹی آف سکیورٹی سائنسز بنانے کا پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں سے منظور بل روکنے سے متعلق کیس میں مذکورہ سمری واپس ہونے پر درخواست نمٹا دی۔  چوہدری حامد حمید کی درخواست پر سماعت کے دوران  چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کیا اپڈیٹ ہے؟   ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ بل صدر کو منظوری کیلئے بھیجنے کی سمری تیار کی گئی ہے۔

ای پیپر دی نیشن