اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)گورنر خیبرپی کے فیصل کریم کنڈی نے عوامی جمہوریہ چین کے سفارتخانہ کا دورہ کیا اور چین کے سفیر جیانگ ذائیڈونگ سے ملاقات کی ، چینی سفیر نے گورنر کو سفارتخانہ آمد پر خوش آمدید کہتے ہوئے کہا پیپلز پارٹی اور چین کی حکمران جماعت کا گہرا رشتہ ہے پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت نے آپ جیسے نوجوان اور متحرک شخص کو گورنر کی اہم آئینی زمہ داری سونپی آپ کے کندھوں پر بڑا بوجھ ہے صوبہ میں تحریک انصاف کی حکومت ہے آپ کی صلاحیتوں کی بنیاد پر آپ پر اعتماد کیا گیا اور آپ صوبہ کے حقوق کے لیئے بہتر کام کررہے ہیں ، وزیر اعظم پاکستان کا دورہ چین بڑا کامیاب رہا اس سے دونوں ممالک کے تعلقات میں مزید بہتری آئے گی گورنر نے اس موقع پر کہا چین اور پاکستان کے درمیان تعلقات اتنے مظبوط ہیں کوئی اس میں دراڑ نہیں ڈال سکتا سی پیک روٹ کو ڈیرہ اسماعیل خان سے آگے بلوچستان تک بڑھانا انتہائی ضروری ہے تاکہ جس مقصد کے لیئے یہ منصوبہ بنایا گیا اس کے حقیقی مقاصد کا حصول ممکن ہو ، ، چینی سفیر نے کہا پاکستان کی معاشی ترقی اور بالخصوص انرجی کے منصوبوں میں ہم بھرپور کردار ادا کررہے ہیں نہوں نے پشاور دورہ کی دعوت قبول کرتے ہوئے کہا پشاور اور ارومچی سسٹر شہر ہیں چینی سفیر نے گورنر کو چین کے دورہ کی دعوت دی۔