سٹاک مارکیٹ میں 48 پوائنٹ کی کمی‘ ڈالر مستحکم‘ سونا 2200 روپے تولہ مہنگا

کراچی (کامرس رپورٹر) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں جمعہ کو کے ایس ای100انڈیکس میں   48.26پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی جس سے انڈیکس  79992.35پوائنٹس سے کم ہو کر 79944.10 پوائنٹس پر آگیا۔ اسی طرح 43.93پوائنٹس کی کمی سے کے ایس ای30انڈیکس 25544.42 پوائنٹس سے کم ہو کر 25500.49 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈکس 51057.96پوائنٹس سے گھٹ کر 51006.35 پوائنٹس ہو گیا۔ کاروباری مندی سے مارکیٹ کے سرمائے میں 23ارب 26کروڑ 75لاکھ 38 ہزار 902 روپے کی کمی واقع ہوئی جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 106کھرب 53 ارب 41کروڑ 52 لاکھ 72 ہزار579 روپے سے کم ہو کر 106 کھرب 30 ارب 14 کروڑ 77 لاکھ 33 ہزار 677 روپے رہ گیا۔ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں جمعہ کو23ارب روپے مالیت کے 43کروڑ 73لاکھ 15ہزار حصص کے سودئے ہوئے۔ فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق جمعہ کو انٹر بینک میں 10پیسے کی کمی سے ڈالر کی قدر278.70روپے سے کم ہو کر 278.60روپے ہو گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 280.50روپے پر بدستور برقرار رہی۔ مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی جمعہ کو فی تولہ سونے کی قیمت میں مزید 2200 روپے اضافہ ہوا، جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 2,49,000 روپے ہوگئی۔ جبکہ فی دس گرام سونے کی قیمت 1886روپے بڑھ کر 213477 روپے کی سطح پر آگئی ہے۔

ای پیپر دی نیشن