سپریم کورٹ کا فیصلہ، ووٹ کو عزت دو کے نعرے کے مطابق ہے: مفتاح اسماعیل 

Jul 13, 2024

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) ہم عوام پاکستان پارٹی کے رہنما مفتاح اسماعیل نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر ردعمل میں کہا ہے کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ ن لیگ کے نعرے ووٹ کو عزت دو کے مطابق ہے۔ آئین اور قانون کی جیت ہوئی ہے۔ ن لیگ اور پی ٹی آئی کو بیٹھ کر بات کرنی چاہئے۔ سپریم کورٹ کے فیصلے نے عوام کی رائے کا احترام کیا ہے۔ سیاسی جماعتوں کو عوامی رائے کے مطابق چلنے میں پریشانی نہیں ہونی چاہئے۔

مزیدخبریں