پاکستان آرمی کی جانب سے عمر کوٹ میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد 

  عمر کوٹ(آئی این  پی  ) پاکستان آرمی کی جانب سے عبد الحکیم ھالیپوتا ڈسٹرکٹ عمر کوٹ میں فری میڈیکل کیمپ کیا گیا۔ میڈیکل کیمپ میں پاک آرمی کے ساتھ ڈسٹرکٹ ہیلتھ کوارٹرز عمر کوٹ کے  ڈاکٹرز نے مریضوں کا علاج کیا۔   مختلف شعبہ امراض کے ماہر ڈاکٹروں میں گائنی، چائلڈ اسپیشلسٹ، میڈیکل اور پیتھالوجسٹ نے مریضوں کا علاج کیا اور مریضوں کو مفت ادویات اور سپلیمنٹس اور طبی ہدایات مہیا کی گئیں۔ میڈیکل کیمپ میں لیبارٹری ٹیسٹ بشمول ڈینگی، ملیریا، ہیپاٹائٹس بی اور سی، آنتوں کا بخار، حمل کے ٹیسٹ، یورن، بلڈ شوگر اور الٹرا سانڈ کی سہولت میسر تھی۔ متعدد مریضوں کی ویکسینیشن  کے ساتھ ساتھ حفظان صحت و ابتدائی طبی امدادی کٹس بھی فراہم کی گئیں ۔مریضوں میں 240 مرد، 343 خواتین اور 458  بچوں سمیت کل 1000 سے زائد مریضوں کا علاج کیا گیا۔ مختلف امراض میں انیمیا، لیریا،  ڈینگی بخار، گیسٹرو اینٹرائٹس، غذائیت، ذیابیطس، ہائی بلڈ پریشر، قبل از پیدائش کی دیکھ بھال وغیرہ سے متعلق علاج معالجہ اور طبی ھدایات دی گئیں  علاقہ مکینوں نے پاک فوج کے فری میڈیکل کیمپ کا خیر مقدم کیا اور مفت علاج و ٹیسٹس کی سہولیات مہیا کرنے پر شکریہ ادا کیا۔

ای پیپر دی نیشن