اسلام آباد(این این آئی) سپریم کورٹ میں اسمبلیوں کی مخصوص نشستوں سے متعلق کیس کے فیصلہ کے موقع پر عدالت کی سکیورٹی انتہائی سخت کردی گئی ، بھاری نفری تعینات کرکے قیدی وینز بھی پہنچا دی گئی ہیں۔ ریڈزون کو جانے والے راستوں پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے۔وفاقی دارالحکومت میں ریڈ زون کو جانے والے راستوں سیرینا چوک، نادرا چوک کو بند کردیا گیا ہے جب کہ ڈی چوک میں پولیس اور رینجرز کی نفری تعینات کردی گئی ہے۔ اسی طرح سپریم کورٹ گیٹ پر بھی پولیس اور رینجرز کی نفری تعینات ہے۔سپریم کورٹ کے باہر قیدی وینز بھی پہنچا دی گئی ہیں اور غیر متعلقہ افراد کو کسی صورت سپریم کورٹ میں داخل نہ ہونے دینے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔