پی ٹی آئی، جے یو آئی رابطہ، دوطرفہ تعلقات میں بہتری آئے گی: فضل الرحمن 

اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) سربراہ جے یو آئی (ف) مولانا فضل الرحمن اور پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر میں ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔ دونوں رہنماؤں نے مخصوص نشستوں سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر بات چیت کی۔ پی ٹی آئی اعلامیہ کے مطابق مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ امید ہے کہ فیصلے سے دونوں جماعتوں کے باہمی تعلقات میں بہتری آئے گی۔ اسد قیصر نے کہا ملک میں آئین اور جمہوریت کی بالادستی قائم ہوگی۔

ای پیپر دی نیشن