اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے)خواجہ سرا کمیونٹی کے وفد نے جمعہ کو سنٹرل پولیس آفس اسلام آباد کا دورہ کیاوفد نے اے ایس پی شہربانو نقوی کے ساتھ ملاقات کی اے ایس پی نے خواجہ سرائوں کے مسائل سنے اور انہیں حل کرنے کی یقین دہانی کروائی،ملاقات میں خواجہ سرا کمیونٹی کو تعلیم ،صحت کی سہولیات کے ساتھ معاشی اور دیگر مسائل کو حل کرنے کے لئے "تحفظ درسگاہ "کے قیام پر مشاورت کی گئی،اس موقع پر اے ایس پی شہربانو نقوی نے کہا کہ آئی جی اسلام آباد کے احکامات کی روشنی میں اسلام آباد پولیس اور یو کے کریکولم اینڈ ایکریڈیٹیڈ باڈی (UKCAB) کے مابین ایک معاہدہ کیا گیا،جس کے تعاون سے "تحفظ درسگاہ "کا قیام عمل میں لایا جائے گا،جہاں خواجہ سرائوں کی استعداد کار کو بڑھانے کے ساتھ انہیں باقاعدہ تربیت اور دیگر سہولیات فراہم کی جائے گی،انہوں نے مزید کہا کہ اس ادارے کے قیام کا مقصدخواجہ سرائوں کو پرائمری اور ہائیر ایجوکیشن میںبہترین تعلیمی مواقع کے ساتھ ساتھ ان کوبنیادی مہارتیں فراہم کرناہے جو ان کے معیار زندگی کو بڑھانے میں معاون ثابت ہوں گی۔
خواجہ سرا کمیونٹی کیلئے "تحفظ درسگاہ "کا قیام عمل میں لایا جائیگا، اے ایس پی شہربانو نقوی
Jul 13, 2024